ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ، آئی سی سی نے ایمپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ، آئی سی سی نے ایمپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  دبئی (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ایمپائر نائجل لانگ کی غلطی تسلیم کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلوی بلے باز نیتھن لائن سے متعلق ریویو فیصلے کا جواب دیتے ہوئے ایمپائر کی غلطی تسلیم کر لی ہے اور کہا ہے کہ ایمپائر نے صحیح طریقہ کار اپنایا لیکن فیصلہ غلط تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے نائجل لانگ کے فیصلے سے متعلق آئی سی سی کے سامنے سوال اٹھایا تھا اس کے بعد اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی اور اس کے بعد آئی سی سی کی طرف سے یہ بیان آیا ہے یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جو کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ تھا اور شائقین نے اس میں بہت زیادہ دلچسپی بھی لی تھی۔