انگلینڈٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی
لاہور(آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2015ء4 کے ٹی ٹونٹی کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی جبکہ رواں سال ٹاپ ٹیموں میں جیت ہار کے تناسب کے اعتبار سے پاکستان دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جس نے 10میں سے چھ میچز جیتے ہیں جبکہ تین میچز ہارنے کے علاوہ ایک میچ ٹائی کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش سائیڈکو عموماً مختصر فارمیٹ کی اوسط درجے کی ٹیم قرار دیا جاتاہے مگر یہ بات سب کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے کہ وہ 2015ء4 کے کیلنڈرایئرمیں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم ہے۔پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2015ء4 کے ٹوئنٹی20کیلنڈرایئر کی فتح و شکست کے تناسب کے اعتبار سے نہ صرف کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے بلکہ سال میں ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بھی ہے جس نے سال کے دوران کھیلے گئے پانچ میچو ں میں سے چار جیتے ہیں جبکہ صرف ایک میچ ٹائی کیا ہے تاہم اسے کسی میچ میں ناکامی کا سامنانہیں کرناپڑا۔رواں سال انگلینڈکے خلاف دوسری کوئی بھی ایسی ٹیم ہے جسے شکست کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو حتیٰ کہ آسٹریلیانے سال میں اس فارمیٹ کا اب تک صرف ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامناکرنا پڑا ہے۔