سیریز میں ہار آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، وقار یونس

سیریز میں ہار آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، وقار یونس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (آئی این پی) پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہار آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو خدا حافظ کہنا کوچ نہیں سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹ ہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔ بڑے کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ شکست کی ذمہ داری صرف کرکٹرز، کوچنگ سٹاف اور سلیکٹرز میں سے کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی، سب کو اپنی ذمہ داری کو احساس ہونا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی انھیں خدا حافظ کہنا کوچ نہیں سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل پتہ ہونا چاہیے کہ اب وہ بچے نہیں رہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی، سینئرز کھلاڑیوں کا رن آؤٹ ہونا افسوناک ہے۔کھلاڑی سیریز میں ایسے رن آؤٹ ہوئے جیسے اسکول کے بچے ہوں۔ بڑے کھلاڑی بچوں جیسی غلطیاں کریں گے تو ٹیم کیسے جیتے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔