پاک بھارت کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے ، عمران خان

پاک بھارت کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے ، عمران خان

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بھی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بول پڑے ،عمران خان کہتے ہیں کہ باہمی سیریز دونوں ہی ممالک کیلئے فائدہ مند ہے،اس سے کھلاڑی دباؤ سے بھرپور صورتحال سے نمٹنا زیادہ بہتر انداز میں سیکھ سکتے ہیں، یہ خاص طور پر دونوں ممالک کی نوجوان نسل کیلیے بھی انتہائی ضروری ہے، انھیں باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ایک پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی عالمی کرکٹ میں سب سے نمایاں رہتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -