فیڈرر آئندہ دو سال سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت کرینگے

فیڈرر آئندہ دو سال سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت کرینگے

  

  جنیوا (اے پی پی) راجر فیڈرر آئندہ دو سال سٹٹ گارٹ ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔ سٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ اس بار پہلی بار ومبلڈن سے قبل وارم اپ ایونٹ کے طور پر کھیلا جائے گا۔ آرگنائزرز کے مطابق فیڈرر نے آئندہ دو سال کیلئے ان ٹورنامنٹس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جو کہ ہمارے لئے حوصلہ افزا بات ہے۔ فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی سٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن اس کا وقت ٹھیک نہیں ہوتا تھا کیونکہ یہ ومبلڈن کے بعد منعقد ہوتا تھا، اس بار اس ٹورنامنٹ کا ومبلڈن سے قبل منعقد ہونا اچھی بات ہے اور میں بے صبری سے اس کا انتظار کر رہا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -