پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ نے سٹیٹ بنک لاہور کو ہرا دیا

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ نے سٹیٹ بنک لاہور کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ نے سٹیٹ بنک آف پاکستان ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سٹیٹ بنک لاہور کی ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے سٹیٹ بنک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز بنائے زین الحسنین نے 71 اور جاوید نے 16 رنز بنائے ضیاء شہزاد ،عمران نذیر اور جمعہ خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں کوآپریٹو بنک نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا جمعہ خان نے 64 اور مبین حمید نے 58 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔