سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

  

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آؤٹ فارم مارٹن گپٹل اور مارک کریگ پر اعتماد برقرار رکھا گیا ہے۔ گپٹل اور کریگ کی دورہ آسٹریلیا میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی، گپٹل کا چھ اننگز میں ہائسٹ سکور 23 تھا جبکہ کریگ صرف 8 وکٹیں لے سکے تھے۔ میٹ ہنری، مچل میکلیناگہان، لیوک رونچی اور ہمیش رتھرفورڈ کو بدستور نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈرز کورے اینڈرسن اور جیمز نیشم کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان برینڈن میک کولم، ٹرینٹ بولٹ، ڈگ بریسویل، مارک کریگ، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، مچل سنٹنر، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ اور کین ولیمسن پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -