آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان

  

ہوبارٹ (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلرز نیتھن کولٹرنیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ جیمز پیٹنسن اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔سٹارک نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھیوکٹورین فاسٹ باؤلر سکاٹ بولانڈ کو سٹینڈبائی پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اعلان کردہ ٹیم کپتان سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر، جوبرنز، ایڈم ووجز، شان مارش، مچل مارش، پیٹرنیول، پیٹرسڈل، جیمز پیٹنسن، نیتھن کولٹرنیل، جوش ہیزلووڈ، نیتھن لائن اور سکاٹ بولانڈ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -