ساؤتھ ایشین گیمز اور اولمپک کوالیفیکشن راؤنڈ ، تربیتی کیمپ جاری

ساؤتھ ایشین گیمز اور اولمپک کوالیفیکشن راؤنڈ ، تربیتی کیمپ جاری

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ساؤتھ ایشین گیمز اور اولمپک کوالیفیکشن راؤنڈ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام میں جاری ہے فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کمیپ میں 25 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔

جن میں 15مرد اور 10خواتین کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال فروری اور مارچ میں بھارت میں کھیلی جائیں گی جبکہ اولمپیک کوالیفیکیشن راؤنڈ آئندہ سال اپریل میں سلاپین میں ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -