بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  

چٹا گانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا میچ کومیلاوکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں سلہٹ سپر سٹارز اور چٹاگانگ وکنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -