بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : چٹاگانگ وکنز کو عمر اکمل کا 1رن لاکھوں کا پڑ گیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ : چٹاگانگ وکنز کو عمر اکمل کا 1رن لاکھوں کا پڑ گیا

  

چٹا گانگ(آن لائن) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وکنز کو جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کا 1رن لاکھوں ٹکے کا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 25سالہ عمر اکمل نے گزشتہ رات ہی انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدے کے تحت چٹاگانگ پہنچے جہاں وقت کی کمی کے باعث چٹاگانگ وکنز کی انتظامیہ نے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کرکے عمر اکمل کو بروقت سٹیڈیم پہنچایا تاہم ان کی یہ محنت ٹیم کے کسی کام نہ آئی اور نوجوان بلے باز محض 1رن بنا کر پوویلین چلتے بنے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل میں 2008ء4 کے سیزن میں دکن چارجرز کو پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ہر رن بھی لاکھوں روپے میں پڑا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -