اگر آپ کوبھی سارا دن نیند آتی رہتی ہے اور تھکن محسوس ہوتی ہے تو ان مشوروں پر عمل کرکے دیکھیں

اگر آپ کوبھی سارا دن نیند آتی رہتی ہے اور تھکن محسوس ہوتی ہے تو ان مشوروں پر ...
اگر آپ کوبھی سارا دن نیند آتی رہتی ہے اور تھکن محسوس ہوتی ہے تو ان مشوروں پر عمل کرکے دیکھیں

  

نیویارک(نیوزڈیسک)تھکاوٹ کے بعد نیند کا آجاناایک قدرتی امر ہے لیکن بلاوجہ سارا دن نقاہت کا ہونا اور نیند کاآنا اچھی بات نہیں اور انسان اپنے کاموں سے جی چرانے لگتا ہے۔اگر آپ کو بھی ایسی مشکلات کا سامنا ہے تو ذیل میں دئیے گئے مشوروں پر عمل کریں اور اپنی زندگی تروتازہ بنالیں۔

رات کو بھرپور نیند لیں

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو صحیح طرح سے نہیں سوتے اور نتیجہ اچھا نہیں نکلتا اور انہیں نیند آتی رہتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ رات کی نیند کی عادت اپنائیں اور کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند لیں۔

ہر اس چیز سے اجتناب کریں جو رات کو نیند آنے میں مشکل پیدا کرے

آپ کو اس بات کا خاس خیال رکھنا ہے کہ رات کوسونے سے پہلے کوئی بھی ایسی چیز نہیں لینی جس سے نیند اُڑجائے۔عموماًکیفین والے مشروبات جیسے چائے اور کافی کی وجہ سے انسان کی رات کی نیند کم ہونے لگتی ہے۔

ہرصبح ایک ہی وقت پر اٹھیں

چاہے ہفتے کا کوئی بھی دن ہوآپ کو چاہیے کہ اس بات کو معمول بنالیں کہ آپ کو ایک ہی وقت بیدار ہونا ہے۔کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ چھٹی والے دن کافی دیر تک سوئے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اگلی رات کو سونے میں مشکل پیش آتی ہے اور اگلا دن سستی سے بھرا ہوتا ہے۔

رات کو ایک ہی وقت پر سونے کی عادت اپنالیں

جیسے کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر سے بیدار نہ ہوں بالکل اسی طرح اس بات کویقینی بنائیں کہ کوئی بھی دن ہو لیکن آپ کوایک مقررہ وقت پر سوجانا ہے۔

سورج میں بیٹھیں

آپ کوچاہیے کہ دن میں آغازیا شام سے قبل دھوپ میں بیٹھیں کہ اس طرح جسم میں توانائی آنے کے ساتھ سستی دور ہوگی اور نیند اچھی آئے گی۔

مزید جانئے: ایک غذا جو تمام لوگوں کو روزانہ ضرور استعمال کرنا چاہیے ،ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دیدیا

ورزش کی عادت اپنائیں

ہمیشہ کوشش کریں کہ جسم کو ورزش کی عادت سے تازہ دم رکھاجائے۔ورزش کی وجہ سے آپ بآسانی رات کو نیند حاصل کرسکیں گے لیکن اس بات کا دھیان رہے کہ رات کو دیرتک ورزش نہ کی جائے بلکہ اس کےلئے شام کے وقت کا انتخاب کیا جائے۔

چہل قدمی کریں

اگر دفتر میں بیٹھے آپ کو سستی ہونے لگے تو بیٹھے رہنے کی بجائے اپنی سیٹ سے اٹھیں اور چہل قدمی کریں کہ اس طرح آپ کی سستی دور ہوگی اور نیند بھاگ جائے گی۔

پانی کا گلاس پئیں

کچھ لوگ چائے یا کافی پی کر سستی کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ چاہیں تو پانی کا گلاس پی کر بھی یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں،اس سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ کیفین کی مقدار کے بغیر آپ سستی دور کرلیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -