کیا آپ کو معلوم ہے کائنات پر سرد ترین جگہ اس ہی دنیا میں واقع ہے؟ انتہائی دلچسپ جواب جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کائنات پر سرد ترین جگہ اس ہی دنیا میں واقع ہے؟ انتہائی ...
کیا آپ کو معلوم ہے کائنات پر سرد ترین جگہ اس ہی دنیا میں واقع ہے؟ انتہائی دلچسپ جواب جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)شاید یہ بات آپ کے لئے حیرت سے کم نہ ہوکہ کائنات کی سرد ترین جگہ کہیں اور نہیں بلکہ ہماری زمین پر ہی واقع ہے۔

یہ جگہ ماہرین نے ایک سائنسی تجربے کے لئے تخلیق کی ہے اور یہاں کا درجہ حرارت -237.144ڈگری سیٹی گریڈ ہے۔اس جگہ کوCryogenic Underground Observatory for Rare Events (CUORE)کانام دیاگیا ہے اوریہ اٹلی کے ادارے Istituto Nazionale di Fisica Nucleare (INFN)اور امریکی ادارے Department of Energy’s Office of Science and National Science Foundationکے اشتراک سے بنائی گئی ہے جبکہ لارنس برکلے نیشنل لیب اس پراجیکٹ کو چلا رہی ہے۔ CUOREمیں 157سائنسدان کام کررہے ہیں جن کا تعلق امریکہ،اٹلی،چین،سپین اور فرانس سے ہے۔لیب کے سینیئرسائنسدان یوری کولومنسکی کا کہنا ہے کہ وہ اور دیگر سائنسدان اس پر پراجیکٹ پر گذشتہ دس سال سے کام کررہے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق کائنات میں کوئی بھی جگہ ایسی نہیں ہے جو اس قدر یخ بستہ ہو۔سائنسدان کا کہنا تھا کہ ایک چیمبر اٹلی میں تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ جگہ کو گذشتہ دوہفتے تک انتہائی ٹھنڈا رکھاجانے میں مدد ملی ہے،اسے مستقل ٹھنڈارکھنے کے لئے ضروری تھا کہ اس میں اشعاع کا عمل نہ ہولہذا ایسا چیمبر ڈیزائن کیا گیا جو تہہ در تہہ تھا اور اندر کی سردی باہر نہیں آسکتی تھی اور بالکل اسی طرح باہر کی حرارت اندر نہیں جاسکتی تھی۔باہر کے چیمبرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے مائع ہیلئیم کا استعمال کیا گیاجبکہ اندر سے یہ چیمبر بالکل فریج کی طرح کام کرتے ہیں یعنی اندر موجود اشیاءکی حرارت جذب کرتے ہوئے اسے ٹھنڈا کرتے ہیں۔اس کا دعویٰ تھا کہ یہ چیمبر اور اور فریج دنا کا سب سے طاقتور اور سرد چیمبر ہے اور ابھی تک کائنات میں ایسی جگہ نہیں معلوم ہوسکی جہاں اتنی زیادہ سردی ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -