آسٹریلیا ‘ قرضوں پر سود کی شرح 2 فیصد کی کم ترین سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود مسلسل ساتویں ماہ تاریخ کی کم ترین سطح (2 فیصد) پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ملکی شرح نمو میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے شرح سود کو دسمبر کے دوران بھی اسی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔بینک کے گورنر گلین سٹیون نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے باعث ملکی اقتصادی شرح نمو اور روزگار کے مواقع میں اضافہ‘ مہنگائی میں کمی ہوئی۔
حالانکہ شعبہ کانکنی میں کیپیٹل اخراجات کی شرح کم رہی۔انھوں نے کہا کہ ہم دیکھو اور انتظار کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو شرح سود میں مزید کمی بھی کی جاسکتی ہے۔