ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو پراکسی فارم اردو میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو پراکسی فارم اردو میں شائع کرنے کی ہدایت

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے شیئر کیپٹل رکھنے والی تمام کمپنیوں ، چاہے وہ شیئر کے ساتھ لمیٹڈ ہوں یا گارنٹی لمیٹڈ، کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمپنی کے اجلاس منعقد کرنے کے لئے ممبران کو بھیجے جانے والے نوٹس کے ہمراہ بھیجی جانے والی پراکسی دستاویزکو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بھیجیں ۔کمپنی کے اجلاس کے ساتھ پراکسی دستاویز بھیجنے کی شرط کمپنیز آرڈیننس 1984 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ۔اے کے پیرا 39 میں درج ہے ۔اس شرط کے مطابق کمپنی کے تمام ممبران کو کمپنی کے ہر اجلا س میں شرکت کے نوٹس کے ساتھ ایک پراکسی دستاویز بھی بھیجی جاتی ہے ۔اس پراکسی دستاویز(سلپ)کے ذریعے ممبر اپنی جگہ کسی قائم مقام کو نمائندگی کے لئے بھیج سکتا ہے جو کہ ممبر کی جگہ اجلاس میں خیالات کا اظہار کر سکتا ہے اور ووٹ بھی ڈال سکتا ہے۔ایس ای سی پی ایسے اقدام لے رہا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو آسانی ہو۔

مزید :

کامرس -