تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  

سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی رہی ۔یہ صورتحال اس امر کے باوجود ہے کہ تین روز بعدہونے والے اوپیک اجلاس میں تیل کی سپلائی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔امریکا کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی جنوری کیلئے فروخت 29 سینٹ اضافے کے ساتھ 41.94 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 18 سینٹ بڑھنے کے بعد 44.79 ڈالر فی بیرل رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم ’’ اوپیک ‘‘ کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں تیل کی شرح پیداوار کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے۔(irf/jav/hab 1144:15)

مزید :

کامرس -