لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر62کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا2 - کمپنیوں کے حصص میں اضافہ16کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس50.84پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5222.33 پربندہو ا۔ مارکیٹ میں کل22لاکھ46 ہزار 800حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز4 لاکھ28 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا۔` مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ کے18 لاکھ 21 ہزارحصص ۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ1 لاکھ 86 ہزارحصص۔ جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈکے78ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ فیصل بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.08 روپے بڑھ گئی ۔گزشتہ روز سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی ۔

جس کی قیمت6.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -