جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنیوں کی سالانہ فروخت میں 5فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنیوں کی سالانہ فروخت میں 5فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنیوں کی سالانہ فروخت میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنیوں ہنڈائی، کیا،جی ایم کو ریا،رینالڈ اور سسسانگ ینگ کی گاڑیوں کی فر وخت میں عالمی سطح پر ماہ نومبر میں5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 8لاکھ22 ہزار 481 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ رواں برس نومبر کے دوران مقامی سطح پر بھی کاروں کی فروخت میں 11.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -