بھارت کا معاشی ترقی کی شرح میں چین سے آگے نکل جانے کا دعوٰی

بھارت کا معاشی ترقی کی شرح میں چین سے آگے نکل جانے کا دعوٰی

  

 نئی دہلی(اے پی پی) بھارت نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملکی شر نمو 7.4 فیصد سالانہ رہی جوکہ چین سے شرح نمو سے زیادہ ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے درمیان ملکی معیشت میں 7.4 فیصد کی سالانہ معاشی شرح سے اضافہ ہوا ہے، اس سے پہلی سہ ماہی میں یہ شرح سات فیصد تھی۔مقامی سطح پر پیداوار میں اضافے اور طلب کی وجہ سے معاشی ترقی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ شرح چین کی معاشی ترقی سے زیادہ ہے۔بھارتی معیشت کو ان اشیا کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہوا ہے، جس سے ایندھن اور سونے جیسے درآمدات کم مہنگی ہوئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق چین کی معاشی ترقی کی شرح 6.9 فی صد ہے۔اگرچہ بھارتی ترقی کے شرح خوش آئند دکھائی دیتی ہے تاہم حال ہی میں اعداد و شمار جمع کرنے کا جو طریقہ اپنایا گیا ہے اس کا گذشتہ اعداد وشمار سے موازنہ کرنا مشکل ہے۔ملک کے کچھ حصوں میں خشک سالی کے باعث مسلسل دوسرے سال زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ماہرین معاشیات کے مطابق حالیہ اعداد و شمار حکومت کے لیے ایک اچھی خبر ہیں، جسے معاشی اصلاحات کو عملی جامہ نہ پہنا سکنے کے باعث تنقید کا سامنا تھا۔

مزید :

کامرس -