مشینی کاشت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع

مشینی کاشت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائت پر مشینی کاشت کے فروغ کیلئے زرعی آلات ومشینری کی فراہمی کے پروگرام کے تحت کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی میں 7دسمبربروز پیر تک توسیع کر دی گئی ہے محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ ضلع فیصل آ باد کی 160دیہی یونین کونسلز میں یہ زرعی آلات کاشتکاروں کو تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ درخواستوں کی پڑتال 12دسمبر تک مکمل کی جائیگی جس کے بعد کاشتکارنامنظور درخواستوں پر 17دسمبر تک اپیل جمع کراسکیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ منظور شدہ درخواستوں کی حتمی فہرست 22دسمبر کو آویزاں کی جائیگی جبکہ مشینری و زرعی آلات کے ری کوالیفائیڈ مینو فیکچررز کے ساتھ بکنگ کی آخری تاریخ 12جنوری 2016ء ہو گی ۔
انہوں نے بتایاکہ خوش نصیب کاشتکاروں کو 27جنوری 2016ء تک یہ مشینری اور زرعی آلات فراہم کر دیئے جائیں گے جس کے باعث صوبہ میں زرعی ترقی اور غذائی اجناس کی بمپر کراپس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -