یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ
نیویارک(اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کے باعث یورپین سنٹرل بینک نے یورو کے استحکام کیلئے اقدامات پر غور شروع کردیاہے۔نیویارک مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں شدید دباؤ کے تحت رہی جو جمعہ کی شرح 1.0595 ڈالر فی یورو سے گر کر1.0558 ڈالر فی یورو کی سطح پر آگئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپین سنٹرل بینک نے یورو کے استحکام کیلئے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے جن پر اسی ہفتے عمل کا امکان ہے۔