پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشیاءکی طاقت بنادے گا:احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشیاءکی طاقت بنادے گا:احسن اقبال
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشیاءکی طاقت بنادے گا:احسن اقبال

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشیاءکی طاقت بنادے گا، پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کہنے والوں کے نظریات اب تبدیل ہو چکے ہیں، آج پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کی وجہ سے مغربی میڈیا کے نظریات پاکستان کے بارے میں تبدیل ہو چکے ہیں، پہلے پاکستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ کہا جاتاتھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انرجی پالیسی میں ٹیرف متعارف کرائے گئے، انرجی ٹیرف چینی کمپنی کےلئے نہیں بلکہ ساری کمپنیوں کےلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ایشیاءکی طاقت بنا دے گا جبکہ راہداری منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر خود سرمایہ کاری کرے گا۔

مزید :

اسلام آباد -