بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیاتحریک انصاف غیر مقبول جماعت ہے،خالد سلہریا

بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیاتحریک انصاف غیر مقبول جماعت ہے،خالد ...
بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیاتحریک انصاف غیر مقبول جماعت ہے،خالد سلہریا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) جوہانسبرگ کے صدر خالد سلہریانے اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر میاں نواز شریف اور تمام مسلم لیگیوں سمیت جمہوریت پسند عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پے در پے شکست ثابت کرتی ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے غیر مقبول جماعت ہے ۔ پی پی پی کا اسلام آباد میں بھی صفایا ہونا پیپلز پارٹی کے کرپٹ عہدے داروں کے لئے نوشتہ دیوار ہے کہ اگر عوام کی خدمت میاں نواز شریف کی طرح کرتے تو آج انھیں گمنامی کا نشانہ نہ بننا پڑتا، تحریک انصاف کو کراچی میں ماسوائے شکست اور شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، کراچی پڑھے لکھوں کا باشعور جمہوریت پسند عوام کا شہر ہے وہ جانتے ہیں کہ غیر معقول جماعت کی شر انگیزیوں کی وجہ سے کراچی کا امیج متاثر ہوا ہے ، کراچی کی عوام کو میاں نواز شریف نے امن کا تحفہ دیا ہے اب کراچی کے عوام شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ گیڈر جو شیر کے آنے سے چھپ گئے ہیں ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے خالد سلہریا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی سب سے پہلے کراچی میں امن لائی اب کراچی کے عوام ہزاروں لاشیں گرانے والوں تین اتحادیوں کو دوبارہ خود پر مسلط ہونے سے روکیں اور شیر کو کامیاب کرکے پر امن شہر کا سکون واپس لائیں۔

مزید :

عالمی منظر -