یورپی یونین کیساتھ معاہدے کے بعد ترکی پہلی کارروائی

یورپی یونین کیساتھ معاہدے کے بعد ترکی پہلی کارروائی

  

استنبول(این این آئی) ترکی اور یورپی یونین کے مابین پناہ گزینوں کو یورپ جانے سے روکنے کا معاہدہ طے ہوتے ہی ترک حکام نے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تیرہ سو مہاجرین اور تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے، چھاپوں کے دوران مختلف علاقوں سے تیرہ سو کے قریب تارکین وطن کے علاوہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو بھی گرفتاراور متعدد کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔گرفتارافراد کی اکثریت کا تعلق شام، عراق، ایران اور افغانستان سے ہے۔حالیہ مہینوں میں ترکی کی جانب سے تارکین وطن کو یورپ جانے سے روکنے کے لیے اب تک کی جانے والی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے، گرفتار پناہ گزینوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی ملکوں کی جانب بھیج دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ترکی اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے معاہدے کی رو سے مہاجرین کو یورپ کے سفر سے روکنے کے عوض ترکی کو تین ارب یورو اور سیاسی مراعات حاصل ہونگی۔

مزید :

عالمی منظر -