اسرائیلی عدالت نے دو نو عمر یہودیوں کو فلسطینی لڑکے کے قتل کا مرتکب قرار دیدیا
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) ایک اسرائیلی عدالت نے دو نو عمر یہودیوں کو ایک فلسطینی لڑکے کے قتل کا مرتکب قرار دیدیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی لڑکے کے قتل میں 3 افراد پر الزام تھا جن میں سے ایک کا ابھی ذہنی معائنہ کرانا ہے۔تاہم دیگر دو مجرموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس جنگجوؤں سے بدلہ لینا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ قتل کا یہ واقعہ 2014ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آیا تھا۔