امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق بھیجنے کا کوئی امکان نہیں،ہلیری کلنٹن

امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق بھیجنے کا کوئی امکان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکمران جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں امریکی فوجیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلئے شام اور عراق کی سرزمین پر بھیجنے کا کوئی امکان نہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داعش نے اپنی حکمت عملی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رکھا ہے اور اسے شکست دینے کیلئے ہمیں اس شعبہ میں اس کے بھرپور مقابلے پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف حکمت عملی کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ جہاں داعش موجود ہے وہاں اس کے خلاف برسرپیکار گروپوں کی بھرپور مدد کی جائے اور شام و عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے موثر ثابت ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں شام کے شمالی علاقے میں 50 امریکی کمانڈوز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمانڈوز براہ راست جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ ان کا کردار مشاورتی ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -