بغداد، خودکش حملے میں 4فوجی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک

بغداد، خودکش حملے میں 4فوجی اہلکاروں سمیت 9افراد ہلاک

  

بغداد (اے پی پی) عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے کے نتیجے میں4 فوجی اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں ہونے والے اس حملے کا نشانہ شیعہ زائرین تھے۔ دہشت گردوں نے ایک چوکی کو نشانہ بنایا جو وہاں سے گزرنے والے چہلم کے جلوس کی حفاظت کے لیے بنائی گئی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت9 افراد ہلاک اور21 زخمی ہو گئے ۔

مزید :

عالمی منظر -