پرائس مجسٹریٹوں کے954دکانو ں پر چھاپے،105گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے954دکانو ں پر چھاپے،105گرانفروش گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے954مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر27دکانداروں کے چالان کیے جبکہ33,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،76افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر105افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے29افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

دریں اثناء ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ شہر میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اپنی کا رکردگی کو تسلی بخش بنائیں،مجسٹریٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے 5دسمبر کو اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -