سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کا 7دسمبر سے احتجاج کا اعلان

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کا 7دسمبر سے احتجاج کا اعلان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر جنرل کونسل کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں کلیریکل کیڈر کی خیبر پختونحواہ کی طرز پر اپ گریڈیشن کے ایجنڈے پر اظہار خیال کیا گیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد نثار احمد نے ایک قرار داد پیش کی جس کے مطابق دیگر تینوں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے اور پنجاب کے ملازمین اس امتیازی سلوک اور زیادتی پر سراپا احتجاج ہیں۔لہذا اگر حکومت پنجاب 7 دسمبر تک کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتی تو 8 دسمبر تک سیکرٹریٹ میں بھر پور احتجاج ہو گا اور نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں 10 دسمبر کو دوبارہ احتجاج اور اس کے بعد 15 دسمبر کو دھرنا دیا جائے گا جو اس نوٹیفیکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا ۔اس قرار داد کی تائید اور حمایت میں سینکڑوں ملازمین نے ہاتھ اٹھائے اور حلف دیا ۔جنرل کونسل کے اجلاس سے چوہدری غلام غوث ، راجہ سہیل احمد ،بختیار احمد اور محمد نعیم عصمت نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -