بیدیاں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے،عبداللہ سنبل

بیدیاں روڈ پر موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے،عبداللہ سنبل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ مین بیدیاں سڑک اور عباس لائن سے منسلک ذیلی سڑک پر شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر فوری طور پر جزوقتی حل کے علاوہ کل وقتی حل کی جانب بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک ہجوم کے باعث کچھ حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں اس لیے فوری طور پر ٹریفک اصولوں کی پابندی کے لیے پولیس اپنے انتظامات کرے اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی کرائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حادثات کی دیگر وجوہات میں تجاوزات اور مذکورہ سڑکوں کی انتہائی کم چوڑائی بھی شامل ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے اس مسئلہ کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لدھڑ ہسپتال کا افتتاح ہونے کے بعد ایمبولینسوں کی آمدورفت کا راستہ بھی اسی سڑک سے ہوگا۔ اس لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عباس لائن سے منسلک ذیلی سڑک کو بالکل سیدھی اور نئی بنا کر 20فیصد تا 30 فیصد ٹریفک کی مین بیدیاں روڈ پر آمد کو متبادل راستہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔ ا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -