جیلانی پارک میں پھولوں کی سالانہ نمائش کاآغاز

جیلانی پارک میں پھولوں کی سالانہ نمائش کاآغاز

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)جیلانی پار ک میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح سابق ضلع ناظم لاہور میاں عامرنے کیا اور ان کے ساتھ وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد بھی تھے۔میاں عامر نے سٹالز کا دورہ کیا جہاں مختلف قسم کے پھولوں کو سجایا گیا تھا۔پہلے روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد پھولوں کی نمائش کو دیکھنے کیلئے جیلانی پارک میں موجود تھے اور طرح طرح کے پھولوں کی نمائش کو شہریوں نے خوب سراہا اور شہریوں نے پھولوں کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں بنوائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -