صوبائی دارالحکومت میں مزید 26ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرزکیلئے فنڈز منظور

صوبائی دارالحکومت میں مزید 26ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرزکیلئے فنڈز منظور

  

لاہور( رپورٹ:دیبا مرزا )صو با ئی دارالحکومت میں ورکنگ ویمن کے لئے اب تک 20ڈے کئیر سنٹر کام کر رہے ہیں اور 26 ڈے کیئر سنٹرز کے لئے ویمن ڈویلپمنٹ کی جا نب سے گرانٹ منظور کی جا چکی ہے ۔ واضح رہے حکومت پنجاب کی جا نب سے ورکنگ ویمنز کے لئے خوا تین کے عالمی دن کے موقع پے ڈے کئیر سنٹر بنا نے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر تیزی کے سا تھ عملدارآمد جا ری ہے اور اب تک گورنمنٹ و پرائیویٹ تمام طرح کے اداروں میں ان سنٹرز کا قیام یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق حکومت پنجا ب کی جانب سے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرزکے قیام کے بعد خواتین کے حقوق اور ان کے مسا ئل کے حوالے سے بے شمار قوانین اور منصو بے عمل میں لا ئے جا چکے ہیں جن میں ایک منصو بہ ورکنگ ویمن کے لئے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کا تھا اس حوالے سے پنجا ب میں ورکنگ ویمن کے لئے اب تک49 سے زائد ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ ڈ ے کیئر سنٹرز کی کارکر دگی کے حوالے سے بات کر تے ہوئے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ویمن ڈو یلپمنٹ نے رو ز نا مہ ’’پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ ڈے کیئر سنٹرز کو بنا نے کے حوالے سے ہما را طر یقہ کار نہا یت سادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارہ جہا ں پر 5 سے زائد خواتین کام کر تی ہوں وہ ادارہ اپلا ئی کر سکتا ہے اور اس کے لئے مزید تفصیلات ویمن ڈویلپمنٹ کی ویب سا ئٹ پر مہیا ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -