مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع

مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد کانفرنس کے سیکرٹری جواد حامد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔60سے زائد انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔میلاد کانفرنس کی سیکیورٹی کیلئے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے 3ہزار نوجوان پنڈا ل میں مختلف مقامات پر موجود ہوں گے ۔منہاج ٹی وی اور بذریعہ انٹرنیٹ عالمی میلاد کانفرنس کی پوری کارروائی امریکہ ،جرمنی،برطانیہ،یونان ،ہالینڈ ،ناروے ،فرانس،ہانگ کانگ اور مشروق وسطیٰ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں براہ راست دیکھی جائے گی جبکہ پاکستان میں 300 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں عالمی میلاد کانفرنس دکھانے کا انتظام کیا جائے گا،وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پر شہزاد رسول ،محمد سعید اختر،ذیشان بیگ،میاں زاہد جاوید ،ثناء اللہ خان،رفیق نجم ،شیخ آفتاب و دیگر بھی موجود تھے ۔جواد حامد نے کہاکہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی ۔ساری امت مسلمہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ہر گلی ہر گھر اور ہر محلے کو اپنی بساط کے مطابق موم بتیوں،تیل کے دیوں اور برقی قمقموں سے سجائے میلاد النبی کی خوشی میں کیک کاٹے جائیں ۔عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر گوشہ درود اور حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانیوالا اربوں درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -