انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ،کھلے مقام پر جلسے اور کھانے بند

انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ،کھلے مقام پر جلسے اور کھانے بند
انتخابی ضابطہ اخلاق جاری ،کھلے مقام پر جلسے اور کھانے بند

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے19دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق برائے امیدواران جاری،کھلے مقام پر جلسہ کرنے ،کھانا کھلانے پر پابندی ،فلیکس بھی نہیں لگ سکے گی ،کارنر میٹنگ میں چائے دی جا سکے گی،بے جا اخراجات پر پابندی ہو گی چےئرمین الیکشن کمیشن راشد احمد خان ممبران کرنل سیف اللہ،محمد ادریس کی الیکشن میں حصہ لینے والوں کو بریفنگ،الخدمت گروپ کا بڑے جلسوں ،ڈیلرز کو کھانا کھلانے پر پابندی لگانے کے فیصلے پر اعتراض،پروفیشنل گروپ کے امیدوار میجر رفیق حسرت ،صدر کے امیدوار میجر جاوید ضمیر اور صدر کے امیدوار سعید احمد اعوان کا ایک موقف، ڈیلرز کو کھانا کھلانے کے لیے انکار کے موقف پر قائم ۔راشد احمدخان نے ضابطہ اخلاق کی تحریری کاپی کا سر کلر تمام امیدواران میں تقسیم کیا جس کے مطابق امیدوار کا پبلسٹی کے لیے بینر423512انچ کا ہو گا گول بیج کا سائز823510انچ کا ہو گا امیدوار اپنی انتخابی مہم میں جو جلسہ کریں گے وہ پلازے کے اندر ہی ہو سکے گا جس میں چائے اور سادہ لوازمات پیش کر سکیں گیاامیدواران اپنی تقاریر میں غیر مہذب الفاظ اور مخالف امیدوار کی کردار کشی کرنے پر پابندی ہو گی،ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے ایک دن ایک گروپ ہی جلسہ کر سکے گا اگر کسی وجہ سے دونوں گروپ ایک ہی دن جلسہ کرنا چاہیں تو کوشش کریں ایک علاقہ نہ ہو

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -