ڈی ایچ اے کی الیکشن کمیٹی میجر رفیق حسرت کے دباؤ میں نظر آئی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کی الیکشن کمیٹی پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت کے دباؤُ میں نظر آئی، میجر رفیق حسرت نے الیکشن کمیشن کی بریفنگ کے موقع پر دو ٹوک انداز میں کہا ہم نے جو آئین تیار کیا تھا چار پوائنٹ کے علاوہ سب کچھ جنرل کونسل سے متفقہ طور پر منظور ہوا ہے۔ کھانوں پر پابندی،فلیکس پر پابندی ہے جلسوں پر پابندی ہے دلچسپ بات یہ سامنے آئی (اے جی ایم)میں منظور ہونے والے آئین کی کاپی نہ میجر رفیق حسرت کے پاس تھی اور نہ الیکشن کمیٹی کے پاس ،آئین پاس کروانے والے قائم مقام صدر کرنل اکبر میاں بریفنگ میں موجود ہی نہیں تھے الیکشن کمیشن کے ممبران اور امیدواران سابقہ آئین کا حوالہ ہی دیتے رہے ۔