حاجی لطیف چودھری نے کامیابی کیلئے موثر انتخابی منصوبہ بندی کر لی

حاجی لطیف چودھری نے کامیابی کیلئے موثر انتخابی منصوبہ بندی کر لی
حاجی لطیف چودھری نے کامیابی کیلئے موثر انتخابی منصوبہ بندی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجی لطیف چودھری ڈی ایچ اے کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں ان کا جٹ فیملی سے تعلق ہے ہر سال عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں اس لیے ڈی ایچ اے میں ان کی پہچان شریف اور محنتی انسان کی حیثیت سے موجود ہے ،لطیف چودھری نے2002ء میں مکان اسٹیٹ سے آغاز کیا 2004ء میں علی بھائی کے نام سے ڈی ایچ اے میں اپنا دفتر بنایا اور پھر نیک نامی کماتے ہوئے آگے بڑھتے گئے ڈی ایچ اے کے معروفےئر اینڈ لائل گروپ کے اہم رکن ہیں 19دسمبر کو ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن میں فےئر اینڈ لائل گروپ کی طرف سے نامزد ہونے کی وجہ سے نا ئب صدر 2کے لیے میدان میں موجود ہیں ان کا مقابلہ چوہان گروپ کے چےئرمین یوسف چوہان سے ہے لطیف چودھری اپنی نیک نامی اور ڈیلرز میں ساکھ کی وجہ سے19دسمبر کا الیکشن لڑنے کے لیے بڑے پُر امید نظر آتے ہیں فےئر اینڈ لائل گروپ کی طرف سے پروفیشنل گروپ کی حمایت کے اعلان کی وجہ سے لطیف چودھری اپنے ساتھ ساتھ صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت اور دیگر 8عہدے داروں کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم کو موثر بنانے کے لیے جامعہ منصوبہ تشکیل دے چکے ہیں اور اس پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔