جیکی شروف بیٹی کرشنا کی وجہ سے میڈیا پر برس پڑے

جیکی شروف بیٹی کرشنا کی وجہ سے میڈیا پر برس پڑے

  

ممبئی(آئی این پی)معروف بولی ووڈ اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف کی طرف سے چند ہفتے قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔اداکار سے حال ہی میں میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی ٹاپ لیس تصاویر کے شیئر کرنے پر کیا کہنا پسند کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہناتھا کہ انکی بیٹی ایک ٹیچر بھی ہے وہ نوجوان بچیوں کو باسکٹ بال کھیلنا سکھاتی ہے آپ لوگ اس بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں پوچھتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ جس سوسائٹی میں بچیوں کو باسکٹ بال کی تربیت دے رہی ہے وہاں تو کبھی کسی نے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کی۔

مزید :

کلچر -