فلم’’رائیڈ الانگ2‘‘کا نیاوڈیو جاری کر دیا گیا

فلم’’رائیڈ الانگ2‘‘کا نیاوڈیو جاری کر دیا گیا

  

لاس اینجلس(آن لائن)ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’رائیڈ الانگ‘‘ کے سیکوئل’’رائیڈ الانگ2‘‘کا نیاوڈیو کلپ جاری کردیا گیا ہے ٹم اسٹوری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کی جوڑی ایک مرتبہ پھر انڈر کور ایجنٹ کے روپ میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں کیون ہارٹ اور آئس کیوب کے علاوہ ٹیکا سمپٹر، بینجمن بریٹ، اولیویا من اور کین جیونگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم اگلے سال15جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -