کرپٹ افرادکو بچانے والے جمہوریت کے دشمن ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

کرپٹ افرادکو بچانے والے جمہوریت کے دشمن ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج اور عدلیہ ملک کو بچالیں، کرپٹ افراد کو بچانے کی کوشش کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں، حکومت کا منی بجٹ عوام پر ڈرون حملہ ہے،نئے ٹیکسوں سے غریب طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکا ہے۔

،ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا تماشا جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے منصوبے بڑے کمیشن کیلئے شروع کئے جاتے ہیں،عوام کی اصل ضروت میٹرو نہیں تعلیم ، صحت اور روزگار ہے، کرپشن کے خلاف ملک گیر گرینڈ آپریشن کیا جائے،چالیس ارب کے نئے ٹیکس عوام سے کھلی دشمنی ہے،شریف برادری قومی سیاست کو اپنے خاندان تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں سکولوں اور ہسپتالوں کی صور تحال خراب ہے لیکن حکومت اربوں روپے نمائشی منصوبوں پر خرچ کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -