چھوٹی پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش ہے، رنویر سنگھ

چھوٹی پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش ہے، رنویر سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے چھوٹی پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال انہیں ٹیلی وژن پر کام کرنے کی بہت سی پیشکش ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ فلم نگری سے وقت نکال کر جلد ٹی وی پر ڈیبیو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال اپنی نئی فلم ’’ باجی راؤ مستانی‘‘ کی عکسبندی اور پروموشن کی میں مصروف ہونے کی وجہ سے وقت نہیں نکال سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال ٹی وی شوز کی میزبانی کریں۔واضھ رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’’ باجی راؤ مستانی‘‘18دسمبر کو ریلیز ہو گی جس میں انکے ہمراہ دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی جلوہ گر ہونگی۔

مزید :

کلچر -