اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو ا،عثمان حمزہ

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو ا،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف یو تھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو اہے اور مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت کم ہوئی ہے ۔لاہور اور پہلے مرحلے کے الیکشن میں اگرچہ تحریک انصاف اس قدر کامیابی نہیں سمیٹ سکی جس طرح کی توقع تھی تاہم اس کے بعد تحریک انصاف نے جس طرح گراس روٹ لیول پر اپنی ساکھ بحال کی اسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو اپنی خامیوں کاتدارک کرنا چاہیے ۔اسلام آباد کے بلدیاتی نتائج سے ایک بات یہ بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف شہری علاقوں میں اپنی ساکھ مضبو ط کر چکی ہے تاہم دیہی سطح پر اسکو وہ پذیرائی نہیں ملی ۔تحریک انصاف اب عام انتخابات تک پاکستان کے تما م دیہی علاقوں میں بھی اپنی پوزیشن مضبو ط کر لے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -