پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں کامیابی عوام کی محبت کا ثبوت ہے،رمضان بیگ

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں کامیابی عوام کی محبت کا ثبوت ہے،رمضان بیگ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ حکومتی دھونس اور دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کی اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی عمران خان سے عوام کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر حکومت ریاستی مشینری کو استعال نہ کرتی تو پھر اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی نے کلین سوئپ کرنا تھا

لیکن اب بھی ہم اسلام آباد میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔وہ اپنی یونین کونسل کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کی مہم کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔مرزا رمضاب بیگ نے کہا کہ مجھے یونین کونسل کی عوام نے وائس چیئرمین پر ووٹ دیکر محبت کا اظہار کیا تھا لیکن مجھے پڑنے والے ووٹوں کو بھی زبردستی حکومتی امیدوار کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -