شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں، ڈاکٹر آئمہ

شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں، ڈاکٹر آئمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج کی معروف پرفارمر ڈاکٹر آئمہ نے کہا ہے کہ کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا اپنے منفرد کام کی وجہ سے نام رکھتی ہوں شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو بہت سی مشکلات ہوتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی خوشی کیلئے اپنے غم بھی برداشت کرتے ہیں۔ بعض اداکارائیں آگے بڑھنے کیلئے فحاشی اور عریانی کا سہارا لیتی ہیں جن کی وجہ سے ان کو آئے روز وارننگ اور پابندی کے نوٹس ملتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں کام کرنا کوئی آسان کام نہیں یہاں بھی جتنی زیادہ محنت کی جائے اتنی زیادہ کامیابی ملتی ہے۔

مزید :

کلچر -