کترینہ فلم’’بار بار دیکھو‘‘ میں کترینہ کیف نئے روپ میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی کی نئی فلم’’بار بار دیکھو‘‘ میں اداکار کترینہ کیف ایک نئے روپ میں جلوہ گر ہونگی اس فلم میں وہ چھوٹے بالوں کے ہیئر سٹائل میں نظر آرہی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بنے والی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ کی عکسبندی جاری ہے جس میں کترینہ کیف ،سدہارتھ ملہوترا اور تبو مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی ۔فلم میں کترینہ کیف کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے
جسمیں ڈیمانڈ کے مطابق انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا دیئے ہیں۔اداکارہ فلم میں مختلف روپ میں جلوہ گر ہونگی جس کے لئے انہوں نے بھرپور محنت کی ہے۔مذکورہ فلم آئندہ سال یکم ستمبر کو ریلیز ہو گی۔