ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
 ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

  

لاہور ( فلم رپورٹر ) پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنرمحمود بھٹی کی پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے معروف فیشن ڈیزائنرکوپاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے فیشن یونیورسٹی سمیت دیگرمنصوبوں پرکام شروع کرنے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کے دوران معروف سیاسی اورکاروباری شخصیات سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پروزیراعظم کی فیشن کی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والے فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی سے خوشگوارملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران محمود بھٹی کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادہ کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد محمود بھٹی نے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی فرانس آمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ جبکہ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک بھی اس پربے حد خوش ہیں۔ خاص طور پردیارغیر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کواس کا بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے دیرینہ تعلقات ہیں اوراس مرتبہ بھی پاکستان کی اکانومی کو مستحکم کرنے کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران جونہی وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا ، مجھے پاکستان میں فیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے کام کرتے ہوئے فیشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو بہترمواقع فراہم کرنے کیلئے فیشن یونیورسٹی بنانی چاہئے۔ جس کیلئے انہوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، جوبہت خوش آئند بات ہے۔ میں لاہور میں ایک میڈیکل کالج اورفیشن سکول اوریونیورسٹی بنانے جارہا ہوں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ فرانس کواس اعتبارسے کامیاب قراردیا ہے کہ گزشتہ دنوں فرانس میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ خاصے خوفزدہ تھے لیکن وزیراعظم کی فرانس آمد سے اب معاملات میں سدھارآئے گا اورتعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مزید :

کلچر -