کینسر نے زندگی سے پیار کرنا سکھایا‘منیشا کوئرالہ

کینسر نے زندگی سے پیار کرنا سکھایا‘منیشا کوئرالہ
 کینسر نے زندگی سے پیار کرنا سکھایا‘منیشا کوئرالہ

  

ممبئی(آئی این پی)اداکارہ منیشا کوئرالہ کینسر جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر ایک مرتبہ پھر سے بولی ووڈ کی روشنیوں میں لوٹ آئی ہیں۔منیشا کوئرالہ میں پہلی مرتبہ 2012ء میں ڈاکٹروں نے اووری کے کینسر کی تشخیص کی تھی۔ اداکارہ نے حال میں ’کٹنگ کینسر ڈاؤن ٹو زیرو‘ کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر نے انھیں زندگی سے پیار کرنا سکھایا ، ان کے اندر جینے کی امنگ پیدا کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جب وہ بے حد کمزور ہو چکی تھیں اس وقت میڈیکل چیک اپ کیلئے کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال گئیں جہاں ان پر یہ راز افشاں ہوا کہ وہ موذی مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

45سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیماری کا پتہ چلنے پر پہلی فرصت میں ممبئی پہنچیں اور علاج کرانے لگیں۔

مزید :

کلچر -