اداکارہ سوناکشی نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کو سنجیدگی سے لے رہی ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے تاہم ابھی باقاعدہ سیکھ رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں کم وقت میں نام کمایا اور اب گلوکاری کے میدان میں بھی ناکم کماؤں گی انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کو دیکھتے ہوئے شروع کی اور میری خواہش ہے کہ میں اس شعبہ میں خوب شہرت اپنے نام کروں ۔