پرنسپل ہائر سکینڈری سکول اور نومنتخب چیئرمینوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا

پرنسپل ہائر سکینڈری سکول اور نومنتخب چیئرمینوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں بچوں کے کھیلنے کیلئے گراونڈ نہ کھلنے پر سکول کے پرنسپل کاعوام اور نومنتخب چیئرمینوں مسلم لیگ(ن) کے درمیان پھڈا شدت اختیار کر چکا ہے دیکھو اس پھڈے میں پرنسپل کامیاب ہوتا ہے کہ نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ(ن) اور عوام اس میں کامیاب ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگا منڈی کے گراونڈ میں تقربیاً عرصہ 40سال سے بچے کرکٹ ،فٹ بال،ہاکی کھیل رہے تھے مگر سکول کے انچارج پرنسپل سہیل اظہر نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں دھماکہ ہونے کی آڑ میں سکول کے اندر چھٹی کے بعد پرائیوپرٹ بچوں کو کرکٹ ،فٹ بال،ہاکی کھیلنا بند کرکے مین گیٹ کو تالے لگا رکھے ہیں۔ سہیل اظہر سے رابطہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں سے اجازات لیکر آؤ ۔مسلم لیگ(ن) کے یوسی266سے چیئرمین مسلم لیگ(ن) رانا احمد سعید،یوسی265سے چیئرمین مسلم لیگ(ن) محمد طارق بٹ نے حلقہ کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر کو اگاہ کیا تو ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر ،نومنتخب چیئرمینوں مسلم لیگ(ن) رانا احمد سعید ،محمد طارق کے ہمراہ پرنسپل سہیل اظہر سے ملاقات کرنے سکول پہنچ گئے مگر گفتگو کرنے کے بعد پرنسپل نے گراونڈ کو کھولنے سے صاف انکار کر دیا۔

جس کے بعد یونین کونسل 266سے نومنتخب جنرل کونسلر ملک شیر احمد اویس اور یونین کونسل 266سے نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ(ن) رانا احمد سعید نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھیلنے کیلئے شہر مانگا منڈی میں اور کوئی گراونڈ نہ ہے لہذا ہم محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں کے پاس ضرور جائیں گے اور کھیلنے کیلئے گراونڈ ضرور کھلوایں گے اگر یہ بھی نہ ہو سکا تو266سے نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ(ن) رانا احمد سعید نے مزید کہا کہ پورے علاقہ کے بچوں اور معززین علاقہ کو اکٹھا کرکے ملتان روڈ بند کرکے سکول کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں جب تک بچوں کے کھیلنے کیلئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سکول کو کھیلنے کا اعلان نہیں کرے گی اس وقت تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہیں گا انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے اس پھڈے کو ختم کرنے کیلئے فوری نوٹس لیں نمائندہ روزنامہ’’پاکستان‘‘نے پرنسپل سہیل اظہر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سکول کا انچارج میں ہوں اور اس کے نفع اور نقصان کابھی میں ذمہ دار ہوں اگر چیئرمین اور عوام مل کر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں سے مجھ کو اجازات نامہ لیکر آئیں تو پھر میں گراونڈ کو کھول سکتا ہوں سکول کے اندر کسی بھی پرائیوپرٹ بچے کو داخل نہیں ہونے دوں جومرضی کر لیں میں اپنا تبادلہ کرواکر چلا جاتا ہوں مگرگیٹ نہیں کھول سکتا ہوں جب تک مجھ کو اعلیٰ حکام کی طرف سے اجازات نامہ نہیں مل سکتامیں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے حکم کا پابند ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -