یو سی پی میڈیا کلب کی جانب سے دنیا نیوز کی ساتویں سالگرہ پر تقریب

یو سی پی میڈیا کلب کی جانب سے دنیا نیوز کی ساتویں سالگرہ پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگارخصوصی) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں سکول آف میڈیا اینڈکمیونیکیشن سٹڈیز اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام دنیا نیوز کی ساتویں سالگرہ منائی گئی ۔سالگرہ کی اس تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر دنیا نیوز بلال افضل ، بیوروچیف دنیا ٹی وی سلمان غنی ، صدر پی ایف یو جے رانا عظیم ، پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفر اللہ اور ڈین سکول آف میڈیا اینڈکمیونیکشن سٹڈیز ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے خصوصی طور پہ شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا دنیا نیوز انتہائی کم عرصے میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والاپاکستان کا پہلا نیوز چینل ہے کیونکہ دنیا نیوز کی پہلی ترجیح ہمیشہ سے پاکستان رہی ہے ہم دنیانیوز کے7سال مکمل ہونے پر آپ سب کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ یہ چینل اسی طرح پاکستانیت کا پرچار کرتا رہے گا۔ اس موقع پہ مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دنیا نیوز بلال افضل اور دیگر مہمانان نے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب کے اختتام پر بلال افضل نے سکول آف میڈیا کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں ان کے سوالات کے جواب دیے۔



۔ اور انہیں ایک صحافی کے طور پہ عملی زندگی میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی بھرپور تعداد نے شرکت کی ۔