پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ناقس صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنیوالے ہوتل سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ناقس صفائی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنیوالے ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارلحکو مت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف خاص مہم کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزنشتر ٹاؤن کی ٹیم نے مادر ملت روڈ پر واقع اللہ ہو ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کا م کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی اورکھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ پائپ سٹاپ پر واقع اللہ توکل ہوٹل اورچاچا ظہیر چٹخارہ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی،کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح لجپال ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،مکھیوں کی موجودگی،واشنگ ایریا میں گندگی،کھانے کی اشیا ء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے ، کچن میں واشروم اور کاؤنٹر نسب نہ کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ ٹاؤن شپ کے ایریا میں واقع بابا جی فوڈ پوائنٹ کو مکھیوں کی موجودگی،کاؤنٹر نسب نہ کرنے اورفریزرکی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ حیدر روڈ پر واقع عمر ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور کھانے کیا اشیاء ڈھانپ کرنہ رکھنے کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ الیاس نان شاپ کو صفائی کی ناقص صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح ٹاؤن شپ میں واقع الرحمان اسپیشل کوالٹی برگر اینڈ شوارما کو غیر میعاری کیچپ استعمال کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔ اس کے علاوہ گرین ٹاؤن میں واقع غیر میعاری کیچپ ،بغیر فو ڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں بسم اللہ نصیب علی ریسٹورنٹ اینڈ فاسٹ فوڈ کو واشنگ ایریا میں گندگی اور غیر مناسب سیوریج کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے داتا دربار کے ایریا میں واقع ہجویری سویٹس کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال،فوڈ پراڈکٹس کی پروڈکشن کی تصدیق نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں واشروم،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،مٹھائیوں میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی غلاظت اور پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ غزنوی سویٹس کو صفائی کی انتہائی ناقص صورت حال،پروڈکشن ایریا کی غیر مناسب صورت حال،فوڈ پراڈکٹس کی پروڈکشن کی تصدیق نہ ہونے،،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے اور پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کردیا۔ راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں واقع خالد زعفرانی ہوٹل کو گزشتہ روزسربمہر کیا تھا لیکن ہوٹل مالک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اجازت لیے بغیر غیر قانونی طور پر کھول لیا جس وجہ سے اسے دوبارہ سر بمہر کردیا گیا اورمتعلقہ تھانہ میں ایف۔آئی۔آر درج کراکر دو افراد کو گرفتار کرا یا گیا۔اس کے علاوہ رائے خان ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبارکرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیاجبکہ اتفاق نان شاپ، محمدی ہوٹل اور حفیظ ہوٹل کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور سٹوریج کی خراب صورتحال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کینال روڈ پر واقع نیا واٹر شاپ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے مرغزارکالونی میں واقع علاوہ بی۔ایم ملک شاپ کو جعلی فوڈ لائسنس ،صفائی کی ناقص صورت حال اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ پاکیزہ نان شاپ، فوجی ہوٹل اور پاکیزہ ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال، بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے مجاہد روڈ، عارف چوک میں واقع ماشا ء اللہ جنرل سٹور ،یوسف ملک شاپ،گلزار جنرل سٹور،کاکا پان شاپ،راجا پان شاپ،عباس سٹور،عتیق سٹور،صوفی دین سٹور اورمحمد عباس سٹورکو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ داتا پکوان سنٹر کوبغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اوربرتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے رام گڑھ کے ایریا میں واقع لاثانی نان شاپ ،شیخ بونگ پائے اینڈ مرغ چنے اور احمد علی پکوان سنٹر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ ناخدا چوک میں واقع ملک سٹور کوبھی بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے کی وجہ سے سر بمہر کر دیا۔

مزید :

علاقائی -